ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیداری کے بعد پلاسٹک پر مکمل پابندی ؛ضلع میں 15اگست تک کی مہلت :ڈی سی نکول کااعلان

بیداری کے بعد پلاسٹک پر مکمل پابندی ؛ضلع میں 15اگست تک کی مہلت :ڈی سی نکول کااعلان

Fri, 15 Jul 2016 18:42:26    S.O. News Service

کاروار:16/ جولائی(ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع میں پلاسٹک پر پابندی کو جاری کیا گیا ہے، اور اسی کے ساتھ پلاسٹک پابندی کے متعلق عوامی بیداری کا کام کیا جارہاہے، یہ مہلت 15اگست تک دی گئی ہے، 15اگست کے بعد کسی بھی طرح کا پلاسٹک فروخت کاری کو دیکھا گیا تو سخت کارروائی کئے  جانے کی بات اترکنڑا ضلع ڈی ایس ایس نکول نے کہی۔ ضلع میں پلاسٹک پر پابندی کو لے کر جمعرات کو  مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ منعقد ہوئی میٹنگ میں وہ بات کررہے تھے۔

میٹنگ میں ڈی سی نے کہاکہ پلاسٹک کیاری بیاگ اور روزانہ استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے اشیاء سے ماحول کو زبردست نقصان ہوتاہے۔ اسی کی خاطر پلاسٹک کیاری بیاگ ، پوسٹر، فلکس ، جھنڈے ، برتن ، لوٹا، چمچے ، کلنگ فلم، دسترخوان اور دیگر اشیاء پر حکومت نے پابندی لگائی ہے۔ عوامی بیداری کا کام جاری ہے، آئندہ ایک ماہ تک دیہی ، مضافاتی اور شہری سطح پر بیداری پید اکرنے کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ بیداری پروگرام کے نفاذ کے لئے  تعلقہ سطح پر تحصیلدار کی صدارت میں کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے گی۔ شہری سطح کے مقامی افسران کمیٹی کے سکریٹری ہونگے۔ تمام اسکول ، کالجوں کے طلبا ، اداروں کے تعاون سے جاتھا پروگرام کا اہتمام ہوگا۔ طلبا کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کے لئے ترجیح دی جائے گی۔

کس کے لئے رعایت: خصوصی معاشی زون (ایس سی زیڈ)اور رفت کرنےو الی کمپنیوں میں اپنے پروڈکٹ کو پیاک کرنے کے لئے جو پلاسٹک اشیاء استعمال کئے جاتے ہیں ، محکمہ فاریسٹ اور باغبانی میں نرسری کے لئے استعمال ہونے والی پلاسٹک بیاگ اور کاغذات ، دودھ پیاکنگ کے لئے استعمال کئے جانے والی پلاسٹک کو رعایت دئیے جانے کا اعلان ڈی سی نکول نے کیا۔ اپر ڈی سی ایچ پرسنا سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کا استعمال نہیں :ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک استعمال کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، مندروں میں پلاسٹک استعمال کو روکنے کےلئے محکمہ مجرائی کے ذریعے سرکلر ارسال کیا جائے، پہلے مرحلے میں پلاسٹک کیاری بیاگ اور روزمرہ استعمال میں آنے والی پلاسٹک پر پابندی لگائیں، بیوپاریوں اور تاجروں کو اس کے متعلق جانکاری دے کر ان سے سند حاصل کریں۔ اس کے بعد جو بیوپاری ضوابط کی نظراندازی کرتاہے اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔


Share: